کراچی: بوٹ بیسن تھانے پر خواجہ سراؤں کا پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا

کراچی میں خواجہ سراؤں نے بوٹ بیسن تھانے پرپتھراؤ  کرکے سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

کراچی میں زیر حراست خواجہ سرا پر پولیس کے مبینہ تشدد کے معاملے پر خواجہ سراؤں نے بوٹ بیسن تھانے پر جمع ہوکر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں سیف سٹی کیمرے اور پولیس موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق پتھراؤ کرنے والے خواجہ سراؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے 3 خواجہ سراؤں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر چند بھکاری گرفتار کیے تھے، اس دوران ایک خواجہ سرا کی ناک سے خون نکلا، خواجہ سراؤں نے واقعے کو تشدد کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*