کراچی: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر اب چالان نہیں مقدمہ ہوگا؛ آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر گاڑی چلانے والوں کا اب چالان نہیں بلکہ مقدمہ درج ہوگا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ شہر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری ہے، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکنوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی میں سیف سٹی کیمروں کے علاوہ 30 ہزار کیمرے تھے جو اب 40 ہزار ہوچکے ہیں، تاجروں کو کہوں گا کہ مزید کیمرے خود بھی لگائیں تاکہ مانیٹرنگ نظام بہتر ہو۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ای چالان کی رقم پنجاب کے ای چالان کے برابر رکھی ہے، پنجاب میں اب اس کی رقم میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی وجہ سے 70 فیصد وارداتوں کے کیسز حل ہونے میں مدد ملی ہے، بھتہ خوری کے واقعات میں مجموعی طور پر کمی آئی ہے، صرف ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بھتہ خوری کے چند واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم نامی گرامی بھتہ خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کررہے ہیں، ان کے ریڈ وارنٹ مل گئے ہیں جلد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، کراچی میں موجود بھتہ خور گینز کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*