
ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب کی ناکہ بندی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق گرفتار ملزم گاڑی کے ذریعے غير ملکی برانڈ کی شراب سپلائی کرنے کے لیے حیدرآباد جا رہا تھا۔ حکام نے کارروائی کے دوران ملزم کی گاڑی سے غیر ملکی شراب برآمد کر کے اسے تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی و تفتیشی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
