کراچی: ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پیٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل کا بڑا ذخیرہ برآمد

کراچی(30 ستمبر 2026): کسٹم نے ناردرن بائی پاس کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک فارم ہاؤس اور پیٹرول پمپ پر چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور کسٹم نے ناردرن بائی پاس کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک فارم ہاؤس اور پیٹرول پمپ پر چھاپہ مارا ہے، جہاں سے ایرانی ڈیزل کا بھاری ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فارم ہاؤس اور پیٹرول پمپ پر ایرانی ڈیزل ذخیرہ کرنے کا گھناؤنا مکروہ دھندا کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی انکشاف ہے کہ چھاپے کی زد میں آنے والے اس فارم ہاؤس اور پیٹرول پمپ کے مالک مبینہ طور پر ایس ایچ او غلام حسین کورائی ہیں۔ متعلقہ اداروں نے موقع سے تمام ذخیرہ قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*