کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافروں کے بسکٹ کے ڈبوں سے 18 قیمتی موبائل فونز برآمد

کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافروں کے جسم سے 18 قیمتی فون برآمد کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے قیمتی موبائل فونز کی غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

کسٹمز حکام نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے مسافروں کی مشکوک حرکات پر ان کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران دو مختلف کارروائیوں میں مسافروں کے جسم سے مجموعی طور پر 18 قیمتی موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔

ایک مسافر کے جسم سے 5 قیمتی فونز برآمد ہوئے جبکہ دوسرے مسافر کے جسم سے 13 قیمتی فونز برآمد کیے گئے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلرز نے تلاشی سے بچنے کے لیے قیمتی فونز کے خالی ڈبے بسکٹ کے پیکٹس کے اندر چھپا رکھے تھے۔

برآمد شدہ تمام موبائل فونز اور سامان کو کسٹمز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ برآمد شدہ فونز کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 75 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مسافروں کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*