ڈیزل کی قیمت میں 3.59 روپے کمی جبکہ پیٹرول 2.02 روپے فی لیٹر مہنگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کی کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں  2 روپے 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 28 ستمبر کیلئے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*