ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کراچی دورے کے دوران پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی
اجلاس میں قومی اور تجارتی بینکوں کے اعلیٰ عہدیداروں کی شرکت
اجلاس میں مالیاتی جرائم کی سرکوبی میں ایف آئی اے کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی
ڈی جی ایف آئی اے کا بینکوں کی جانب سے ریکارڈ کی عدم فراہمی اور فراہمی میں تاخیر پر اظہار تشویش
دھوکہ دہی اور جعلسازی کے کیسز میں بینکوں کی جانب سے شکایات واپس لینے سے تحقیقات میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے
بینکوں اور ایف آئی اے کے درمیان مالیاتی جرائم کی سرکوبی کے لئے رابطے اور ہم آہنگی کا فقدان ہے ۔ ڈی جی ایف آئی اے
اجلاس میں موجود شرکاء نے ڈی جی ایف آئی اے کو بینکوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
ڈی جی ایف آئی اے کی بینکوں کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی
اجلاس کے اختتام پر باہمی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے