
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی منصفانہ تقسیم اور ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے ڈیجیٹل راشن بندی کا نیا نظام لانے کی تیاری شروع کر دی ہے جس کے تحت ایک خصوصی موبائل ایپ تیار کی جا رہی ہے؛ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہریوں کو اس ایپ میں اپنا شناختی کارڈ اور گاڑی کا نمبر درج کر کے رجسٹریشن کروانا ہوگی، جس کے بعد حکومت ہر شہری کی ضرورت اور ایندھن کی دستیابی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کا ماہانہ پیٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ایندھن کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کنٹرول کرنا اور بحرانی صورتحال میں ترسیل کے عمل کو شفاف بنانا ہے، تاہم شہریوں کی جانب سے اس ڈیجیٹل نظام کی پیچیدگیوں اور کوٹہ کے تعین کے طریقہ کار پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
