پیٹرول کی قیمت میں 4.42 روپے اور ڈیزل میں 6.10 روپے فی لیٹر اضافہ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرول سبسڈی ریلیف حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کیلئے درکار ایس ایم ایس مفت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرول کی سبسڈی ریلیف کے لیے درکار ایس ایم ایس سروس کو مفت کیا جائے۔

موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جائےگی جس میں اسلام آباد کیلئے فیول سبسڈی اسکیم 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب شروع کر دی جائے گی۔

اہم ترین

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*