پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے رہنمائوں کا گل پلازہ کا دورہ سانحہ سندھ حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ قرار،

کراچی میں جان و مال کا تحفظ سندھ حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں عوام کے اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، راجہ اظہر

فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کی جائے، ارسلان خالد

پی ٹی آئی کراچی نے گل پلازہ کے باہر امدادی کیمپ قائم کر دیا متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ فوزیہ صدیقی

کراچی (پریس ریلیز تاریخ 19 جنوری 2026) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، ایم این اے داؤ خان صابر، پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی، ایم پی اے بلال جدون، سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی، چیئرمین صدر ٹائون منصور شیخ، صدر ساوتھ ڈسٹرکٹ یاسر بلوچ لیبر ونگ صدر کراچی عمران مرزا ، ودیگر رہنماؤں نے گل پلازہ کا دورہ کیا اور آتشزدگی کے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے دیگر قائدین اور کارکنان بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی قیادت نے گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی ناقص حکمرانی، بدانتظامی اور ادارہ جاتی غفلت کا نتیجہ قرار دیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے کہا کہ گل پلازہ کا سانحہ سندھ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ کراچی کے عوام کو مسلسل غیر محفوظ حالات میں رکھا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اگر حفاظتی قوانین پر بروقت عملدرآمد ہوتا تو قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے کہا کہ شہر میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا ایک سنگین جرم بن چکا ہے۔ عمارتوں کی منظوری اور نگرانی کا پورا نظام ناکام ہو چکا ہے، جس کا خمیازہ عوام کو اپنی جانوں سے بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحے کی فوری، آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی نے کہا کہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، مگر بدقسمتی سے سندھ حکومت عملی طور پر کہیں نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد اور زخمیوں کو معیاری علاج فراہم کیا جائے۔

فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ایسے سانحات اس وقت تک نہیں رک سکتے جب تک ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ کراچی کی تمام کمرشل عمارتوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ ناگزیر ہو چکا ہے۔

منصور شیخ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی جانب سے گل پلازہ کے باہر امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں متاثرین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ امدادی کیمپ میں متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن، ابتدائی معاونت اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اس سانحے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے اور انصاف دلانے کے لیے ہر آئینی، قانونی اور عوامی فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔

جاری کردہ
میڈیا سیل پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*