پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ روکنے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور میں جلسہ روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

مرزا واحد رفیق نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور، پی ٹی آئی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور میں جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں متعدد درخواستیں دائر کر چکی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور دہشت گردی کے پیشِ نظر جلسے کی اجازت نہیں دے رہے۔

ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں نفرت انگیز تقاریر کی جاتی ہیں، آخری جلسہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر کیا، وزیرِ اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی تقریر ریکارڈ پر ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں عدلیہ کے خلاف تقاریر کی جاتی ہیں، آئینی اداروں کے خلاف تقاریر کر کے ان کی توہین کی جاتی ہے، ن لیگ اور تحریکِ انصاف سیاسی مخالف ہیں، خون خرابے کا خطرہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو پنجاب بھر میں کہیں پر بھی جلسہ کرنے سے روکا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*