
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر 27 ستمبر سے راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں 2G، 3G اور 4G نیٹ ورکس کی خدمات معطل اور جام کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ قدم سیکیورٹی تدابیر اور ممکنہ احتجاج کے دوران مواصلاتی رابطہ محدود کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
