پہلی بار محسوس ہو رہا ہے کہ تحقیقات درست سمت میں ہیں: والد میر رضا

کراچی: میر رضا کے والد میر حسین نے بیٹے کی موت کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

کراچی کے تاجر میر رضا کے کیس میں نئی تفتیشی ٹیم کے رکن، والدین اور وکیل جبران ناصر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میر رضا کے والد میر حسین نے کہا کہ 13دن بعد پہلی بار محسوس ہو رہا ہے کہ تحقیقات درست سمت میں ہیں، اگر ابتدا میں مؤثر تحقیقات ہوتیں تو کیس آج مختلف مرحلے میں ہوتا، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ میر رضا کے ساتھ اصل میں کیا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نئی تفتیشی ٹیم ہماری تمام باتیں سن رہی ہے، اس پر اعتماد ہے، انصاف کے لیے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے، حقیقت جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا، میر رضا کا کچن واقعہ کے مقام سے تقریباً آدھا کلومیٹر دور تھا، 3 مشکوک افراد سے متعلق معلومات پولیس کو پہلے ہی فراہم کرچکے ہیں۔

میر حسین نے مزید کہا کہ سابق تفتیشی ٹیم نے خاندان کے ساتھ تحقیقات شیئر نہیں کیں، امید ہے نئی تفتیشی ٹیم کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

دوسری جانب کیس کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ خاندان نے اپنی مدد آپ کے تحت نشاندہی کرکے اہم مقامات پولیس کو دکھائے، میر رضا کے والدین ہر سوال پر پولیس سے مکمل تعاون کر رہے ہیں، قبر کشائی کے بعد حاصل نمونے فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں، پوسٹ مارٹم کے دوران حاصل نمونوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*