
پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں مقرر کرنے کے نظام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کو خط ارسال کرتے ہوئے تحفظات پر تبادلہ خیال اور مسائل کے حل کے لیے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں روزانہ کے اتار چڑھاؤ کے باعث کاروبار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور پمپس پر اسٹاک مینجمنٹ میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن نے استدعا کی ہے کہ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بیٹھیں اور باہمی مشاورت کے ذریعے اس اہم مسئلے کا پائیدار حل نکالیں۔
