
پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائٹس میں 15 فیصد اضافے کی خبریں درست نہیں۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے بعد اوور فلائٹ ٹریفک میں عارضی اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی
شمال اور جنوب سے انے جانے والی عارضی اضافی ائیر ٹریفک کو ائیر ٹریفک کنٹرولرز نے بخوبی ہینڈل کیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی
مشرق وسطی کشیدگی سے پہلے ملکی فضائی حدود میں لگ بھگ 650 اوور فلائٹس تھیں۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی
پاکستانی فضائی حدود میں پروازوں کی آمدورفت معمول کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی
اوور فلائٹ ریونیو کا انحصار صرف پروازوں کی تعداد پر نہیں بلکہ فاصلے اور نیویگیشن چارجز سمیت کئی عوامل پر ہوتا ہے، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی
اوور فلائٹس میں مبینہ مستقل اضافہ اور لاکھوں ڈالر آمدن محض قیاس آرائیاں ہیں۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی
فضائی ٹریفک روزانہ بنیاد پر عالمی حالات کے مطابق اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی
پاکستانی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے محفوظ اور فعال ہے. پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی
