پاکستان کا نمبر ون گلوکار ہوں، دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اور تیسرے پر راحت فتح علی خان ہیں

سوشل میڈیا پر اپنی منفرد اور مزاحیہ گائیکی کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے خود کو پاکستان کا نمبر ون گلوکار قرار دے دیا۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گلوکاری کے میدان میں پہلا نمبر ان کا ہے، دوسرا نمبر عاطف اسلم اور تیسرا راحت فتح علی خان کا ہے۔ انہوں نے عاطف اسلم کو اچھوتی آواز کا مالک قرار دیا اور کہا کہ راحت بھی اچھے گلوکار ہیں مگر پہلی پوزیشن پر ہمیشہ وہی رہیں گے۔ چاہت کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت، تنقید اور مزاحیہ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*