پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید 1 ارب ڈالرز واپس کر دیے

کراچی(24 اپریل 2026): پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو گزشتہ روز مزید 1 ارب ڈالرز کی رقم واپس کر دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کو ایک ارب ڈالر کی رقم واپس کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 23 اپریل 2026 کو ایک ارب ڈالر کی یہ ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے۔

مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ ہفتے بھی 2.45 ارب ڈالر کی رقم واپس کی جا چکی ہے۔ ان ادائیگیوں کے بعد متحدہ عرب امارات کو مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کی واپسی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ان حالیہ ادائیگیوں کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹس واجب الادا رقم کی ادائیگی مکمل کر لی ہے، جو ملکی معیشت اور بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 1 ارب 36 کروڑ ڈالرز بڑھے، کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہے، اندازے ہیں کہ عید ترسیلات سے ذخائر بڑھیں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حج پر جانے والے اپنے خرچ کا زرِمبادلہ لے کر بھی جائیں گے، یورو بانڈ کے 25 کروڑ ڈالرز کا گرین شو آپشن ان فلو بھی آیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*