پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں سنگاپور مارکیٹ سے منسلک ہیں، جنگ نہ تھمی تو حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام دوبارہ متعارف کروائے گی: وزیر پیٹرولیم

اسلام  آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا  کہنا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سنگاپور مارکیٹ سے جڑی ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جہاں کمیٹی اراکین شریک ہوئے جبکہ چیئرمین اوگرا نے بریفنگ دی۔ 

اس موقع پر چیئرمین اوگرا نے کہا کہ  پاکستان میں تیل کی قیمتیں خام تیل کی بنیاد پر طے نہیں ہوتیں، یومیہ کی بجائےہفتہ یا 15روز پر قیمتوں کا اعلان ہوتا تو قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب  وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی آج بھی جنگ لگنے کے دنوں سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت خام تیل کی بنیاد پر نہیں، عالمی منڈی میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمت سے لنک ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ  پاکستان میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں سنگاپور مارکیٹ میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں سےلی جاتی ہیں، پہلے دو تین دن تیل قیمتوں میں نرمی آئی، اب دو تین روز سے بمباری کے بعد دوبارہ اضافہ شروع ہوگیا۔

وزیر پٹرولیم نےکہا کہ پاکستان کی قیادت امریکا ایران مستقل جنگ بندی کیلئے کوشا ں ہے، جنگ بندی ہو گی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آئیں گی ورنہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے قیمتیں کم نہیں کرسکتے، چند روز میں جنگ نہ تھمی تو صوبوں کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام دوبارہ لائیں گے ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*