پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور عمران ٹائیگرز کراچی کے سرپرست نوید عالم صدیقی کا مذمتی بیان

رات گئے بھارتی حملے کی شدید مذمت

بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر کیا گیا بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت اور خطے کے امن کے خلاف کھلا اعلانِ جنگ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اس حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ہم اپنے وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ پاکستان ہماری جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔

انڈیا اپنے جنگی جنون سے پاکستان کو دبانا چاہتا ہے، مگر ہم ان کو پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان نہ کبھی جھکا ہے نہ جھکے گا۔ بھارت اگر پاکستان کو ڈیفائن کرنا چاہتا ہے تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وہ ملک ہے جس کے عوام اور فوج ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ملک کے موجودہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ عوامی قیادت کو بحال کیا جائے۔ پاکستانی عوام کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کر کے ایک منتخب عوامی حکومت کو اقتدار سونپا جائے، تاکہ بھارت کو ایک مضبوط اور فیصلہ کن سیاسی و عسکری جواب دیا جا سکے۔

تحریک انصاف کی پالیسی بالکل واضح ہے، ملک کی سالمیت، خودمختاری اور بقا کے لیے پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، اور کسی بھی دشمن کو شکست دینے کے لیے ہم ہر حد تک جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*