
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پائے جانےکا امکان ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائےگی ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں مکمل ہوئی ہے، آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے، ریونیو موبلائزیشن کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کو کم کیا جارہا ہے اور گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ روکا جارہا ہے ۔
