وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو بجلی کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ

کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری، 900 کے بجائے 1600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائیگی، سیکرٹری پاور ڈویژن

کراچی: وفاقی حکومت نے کراچی کو فراہم کی جانے والی بجلی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بتانا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں اضافہ ہوگا۔ 

سیکرٹری پاور ڈویژن نے نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو 900 کے بجائے 1600 میگاوآ ٹ بجلی فراہم کی جائیگی۔

واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*