وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیزل کی بذریعہ ریل ترسیل شروع، پہلی مال گاڑی پشاور پہنچ گئی

اسلام آباد (26 ستمبر 2026): وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیزل کی بذریعہ ریل ترسیل کا آغاز کر دیا گیا۔

محکمہ ریلوے نے پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی ترسیل شروع کر دی، راولپنڈی سے ساڑھے سات لاکھ لیٹر ایندھن لے کر پہلی مال گاڑی پشاور ریجن پہنچ گئی، دوسری مال گاڑی محمود کوٹ سے 10 لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر آج رات پشاور ریجن پہنچے گی۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے انتظامیہ کو ڈیزل کی ترسیل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بروقت ایندھن کی فراہمی سے عوام کیلیے سفری سہولیات کا تسلسل یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*