وزیراعظم کی بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا۔

 لاہور میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے جائزہ اجلاس میں وزیراعظم کو گھریلو صارفین اور صنعت کے لیے بجلی کی کھپت سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔

وزیراعظم نے بجلی کے صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے اقدامات اور ملک میں توانائی کی کمی پورا کرنے کیلئے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں استحکام لانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں آسانی کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ پر زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، گھریلو صارفین کے لیے سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعتی شعبہ کے مفاد کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر نہیں کی جائیں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*