
کراچی: صومالی فورسز کے آپریشن کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جانبحق ہونے والے پاکستانی شہری سید کاشف کی والدہ نے حکومتی بے حسی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے سربراہ ظفر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی درخواستوں کے باوجود حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔ غمزدہ والدہ نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ‘ہمارے بچوں کی جان تو نہیں بچائی جا سکی، اب کم از کم ان کے جسدِ خاکی ہی وطن واپس لانے کے لیے ہیلی کاپٹر یا جہاز کا انتظام کر دیں۔’ انہوں نے روتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ‘ہمارے بچے کا جسدِ خاکی تو ہمیں دے دو۔’ ظفر عباس نے بھی متاثرہ خاندان کی معاونت اور جسدِ خاکی کی واپسی کے لیے حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
