یوتھ پارلیمنٹ اور حکومت سندھ کی نیشنل انوائرمنٹل کانفرنس، ماحولیاتی تحفظ پر زور

ماحولیاتی تحفظ قومی ترجیح ہونی چاہیے، ناصر حسین شاہ
حکومت ایسے صارفین کےلیے ٹیکس چھوٹ پر کام کر رہی ہے جو 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں اور سولر پاور پر منتقل ہو رہے ہیں۔تقریب سے خطاب
یوتھ پارلیمنٹ اور میڈ اِن پاکستان موومنٹ کے زیر اہتمام، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے نیشنل انوائرمنٹل سسٹین ایبلیٹی کانفرنس
یہ کانفرنس نوجوانوں اور اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ایک پائیدار مستقبل کی راہ متعین کرنے کی کوشش ہے،چیئرمین و بانی یوتھ پارلیمنٹ، رضوان جعفر
کانفرنس میںماحولیاتی پائیداری میں نمایاں کردار اداکرنے والوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں،تقریب سے طارق مصطفی، شکیل قائم خانی اور دیگر کا بھی خطاب
کانفرنس میںسب ایک ہی مقصد کےلیے متحد تھے: پاکستان کو ایک سرسبز، پائیدار ملک بنانا۔”ماحولیاتی تحفظ پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، ماحولیاتی ماہرین کا اظہارخیال
کراچی (خصوصی رپورٹ)یوتھ پارلیمنٹ اور میڈ اِن پاکستان موومنٹ کے زیر اہتمام، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے تعاون سے نیشنل انوائرمنٹل سسٹین ایبلیٹی کانفرنس 25 جون 2025 کو میریٹ ہوٹل میں کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔یہ کانفرنس مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو یکجا کرنے کا ایک مو¿ثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی، جن میں نوجوان رہنما، ماحولیاتی ماہرین، صنعتی ماہرین، سرکاری افسران اور مختلف اداروں کے نمائندگان شامل تھے—سب ایک ہی مقصد کےلیے متحد تھے: پاکستان کو ایک سرسبز، پائیدار ملک بنانا۔”ماحولیاتی تحفظ پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔”یہ الفاظ تھے سید ناصر حسین شاہ کے، جو اس کانفرنس کے مہمانِ خصوصی تھے اور وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقی، حکومت سندھ کے عہدے پر فائز ہیں۔اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے سندھ حکومت کی قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دینے کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سندھ حکومت ایسے صارفین کے لیے ٹیکس چھوٹ پر کام کر رہی ہے جو 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں اور سولر پاور پر منتقل ہو رہے ہیں۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات چیت جاری ہے۔کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح رضوان جعفر (چیئرمین و بانی یوتھ پارلیمنٹ و میڈ اِن پاکستان موومنٹ) نے کیا۔اپنے ابتدائی کلمات میں انہوں نے پاکستان میں ماحولیاتی پائیداری کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا:”ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے لیے ماحولیاتی تحفظ ایک قومی ترجیح ہونی چاہیے۔ یہ کانفرنس نوجوانوں اور اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ایک پائیدار مستقبل کی راہ متعین کرنے کی کوشش ہے۔”اس موقع پر عبدالعلیم لاشاری (سیکریٹری اسپورٹس و یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ) نے بھی شرکا سے خطاب کیا۔انہوں نے نوجوانوں کے ماحولیاتی مستقبل میں کلیدی کردار پر زور دیا:”نوجوان ہی ماحولیاتی تبدیلی کے حقیقی محرک ہیں۔ ہمیں انہیں مواقع، رہنمائی اور عملی شرکت کے ذریعے بااختیار بنانا ہوگا۔”اس کے بعد اعلیٰ سطح کا پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے معروف ماحولیاتی ماہرین نے شرکت کی۔انہوں نے پاکستان کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز اور ان کے پائیدار، قابلِ عمل حل پر تفصیل سے بات کی۔تقریب کے اختتام پر سید ناصر حسین شاہ، طارق مصطفیٰ (مشیر برائے گورنر سندھ) اور شکیل قائم خانی (گورنر، روٹری انٹرنیشنل پاکستان) نے ان اداروں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں جنہوں نے ماحولیاتی پائیداری میں نمایاں کردار ادا کیا۔اپنے اختتامی خطاب میں جناب ثاقب اعجاز (سی ای او، ای ایچ ایس سروسز) نے اظہارِ تشکر اور ایک پ±رامید مستقبل کی بات کی:”ہمیں ایسے نظام تخلیق کرنا ہوں گے جو پائیدار اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دیں۔ آج کی کانفرنس نے ہماری امیدیں تازہ کی ہیں اور ہمارے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔”یہ کانفرنس پاکستان میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنے اور مختلف شعبوں کے مابین اشتراک کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔ممتاز مقررین جنہوں نے ماحولیاتی پائیداری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا:سید ناصر حسین شاہ – وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقی، حکومت سندھ۔طارق مصطفیٰ – مشیر برائے گورنر سندھ۔عبدالعلیم لاشاری – سیکریٹری، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ۔شکیل قائم خانی – گورنر، روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271، پاکستان۔رضوان جعفر – چیئرمین و بانی، یوتھ پارلیمنٹ و میڈ اِن پاکستان موومنٹ۔ثاقب اعجاز – ماحولیاتی مشیر و سی ای او، ای ایچ ایس سروسز۔ریحام خان – اینکر و سماجی کارکن۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*