نیوکراچی مرکزی نالہ پھر ابل پڑا

مدینہ کالونی نیوکراچی کے قریب مرکزے نالے نے پورے علاقے میں گندگی پھیلادی، ٹریفک معطل

گنداپانی نیوکراچی گودھرا کیمپ سے اللہ والی کی جانب جانے والی سڑک پر جمع، علاقہ مکین سخت پریشان ہوگئے

مرکزی نالوں پر ہزاروں دکانیں قائم ہونے کے باعث عرصہ دراز سے ان کی صفائی نہیں ہو سکی، مکینوں کا موقف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی کا مرکزی نالہ ایک با پھر ابل پڑا.گندہ پانی جمع ہو جانے کے باعث اہم سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی.تفصیلات کے مطابق نیو کراچی مدینہ کالونی کے قریب سے گزرنے والا نالہ گذشتہ روز ایک بار پھر ابل پڑا.جس کے باعث گندہ پانی نیو کراچی گودھرا کیمپ سے الللہ والی کی جانب جانے والی سڑک پر جمع ہو گیا.اور ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی.علاقہ مکینوں نے روزنامہ "قومی اور ریاست اخبار”سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی کے مرکزی نالوں پر ہزاروں دکانیں قائم ہونے کے باعث عرصہ دراز سے ان کی صفائی نہیں ہو سکی ہے. جبکہ ہر برس مون سون سے قبل مذکورہ نالوں کی صفائی کے لیے خطیر رقم مختص کی جاتی ہے.تاہم نمائشی اقدامات کے ذریعے عوام کی انکھوں میں دھول جھونک کر مبینہ طور پر کروڑوں روپے خورد برد کر لیے جاتے ہیں.ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ برس قبل نیو کراچی کے نالوں پر قائم ہزاروں تجاوزات کو منہدم کرنے کے لیے باقاعدہ تحریری نوٹس جاری کیے گئے تھے.علاوہ ازیں نشانات لگانے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا تھا.تاہم ان تجاوزات کو مسمار کیئے جانے کے لیے تاحال اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں.ایک شہری کے مطابق رہائشی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہزاروں مکانات منہدم کیے جا چکے ہیں.تو دوسری جانب نیو کراچی کے مرکزی و برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کو مسمار کئیے جانے کے بجائے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں.جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے.شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے عملی اقدامات کرتے ہوئے تجاوزات کو فوری مسمار کیا جائے.واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ذرائع کے مطابق نیو کراچی کے مرکزی نالوں کی صفائی کراچی میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی ذمے داری ہے.ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیو کراچی کے مرکزی نالوں پر قائم تجاوزات کو منہدم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو تحریری احکامات جاری کیے جا چکے ہیں.تاہم پراسرار طور پر کارروائی سے گریز کیا جارہا ہے ۔ تجاوزات کے خلاف فیصلہ کن کارروائی سے قبل مرکزی نالوں کی صفائی کسی صورت ممکن نہیں ہو سکتی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*