نو مئی کیسز میں بریت: شاہ محمود قریشی اب پی ٹی آئی کی قیادت سنبھالیں گے؟ سلمان اکرم راجا کا جواب

ہم سب اس وقت فسطائیت کا شکار ہیں، کسی کو بھی استثنا حاصل نہیں، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے واضح کیا ہے کہ پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی اور قیادت سنبھالنے کے حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہے، کیونکہ ان کے خلاف ابھی بھی پانچ سے چھ مقدمات زیر التوا ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم سب اس وقت فسطائیت کا شکار ہیں، کسی کو بھی استثنا حاصل نہیں۔ اس لیے عوام کو کسی قسم کے غلط مفروضات قائم نہیں کرنے چاہئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی منصوبہ ساز عدلیہ اور نظام کے ساتھ جو کچھ کر رہے ہیں، وہ سب کے سامنے ہے۔

سلمان اکرم راجا نے موجودہ عدالتی نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ نظام انصاف کا نہیں رہا بلکہ حملوں کا نظام بن چکا ہے، اور یہ صرف تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ ان کے مطابق یہ حالات اب پوری قوم کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ایسی صورتحال میں خاموش نہیں رہتیں، بلکہ اس کا جواب دیتی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی قوم کیا ردعمل دیتی ہے۔

آخر میں انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کی رہائی یا قیادت سنبھالنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے کیونکہ ان کے خلاف متعدد مقدمات اب بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، اور ان کی فوری رہائی کے امکانات کم ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*