نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

سرسید تھانے کی حدود میں سیکٹر 11-D کے قریب فائرنگ کا واقعہ، مقتول کی شناخت صبیح صدیقی کے نام سے ہوگئی کار سے 9 ایم ایم پستول، 17 گولیاں اور 7 لاکھ روپے نقد برآمد، کرائم سین یونٹ نے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردیں کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11-D میں میڈی کال ہسپتال کے قریب کار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت صبیح صدیقی ولد جاوید کے نام سے ہوئی، جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کی گردن پر گولی لگی جو آرپار ہوگئی۔ پولیس نے کار سے 9 ایم ایم پستول، 17 راؤنڈز اور 7 لاکھ روپے نقد برآمد کرلیے ہیں۔ کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے، جبکہ واقعے کی نوعیت اور فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*