
کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی جوڈیشل رپورٹ سامنے آنے کے بعد ان کے والد کے وکیل جبران ناصر کا ردِ عمل سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں جبران ناصر کا کہنا تھا کہ میر رضا کے اہل خانہ کے خدشات درست ثابت ہوئے ہیں، کمیشن نے جے آئی ٹی بنانے کا کہا جو اہل خانہ کا موقف تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بتاتا ہے کہ بہت زیادہ شوہد ضائع کیے گئے، کمیشن نے کہا ہے کہ کیس کے پہلے 10 دن جو تفتیشی افسران تھے ان کے خلاف انکوائری کی جائے۔
جبران ناصر نے کہا کہ کیس کے پہلے 10 دن والے افسران میں ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہوں گے۔ کمیشن کی رپورٹ نے میر رضا کے اہل خانہ کے موقف کی تائید کی ہے۔
وکیل جبران ناصر نے کہا کہ ابھی ہمیں مکمل رپورٹ موصول نہیں ہوئی، کمیشن نے نشاندہی کی کہ اس کیس میں عوام اور اہل خانہ کا پولیس پر اعتماد ختم ہو
