
کراچی کے نوجوان میر رضا قتل کیس میں تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔
میر رضا قتل کیس میں پرانا تفتیشی افسر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش ہوا اور رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگی ہے۔
تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اعلیٰ حکام نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا ہے، نئے تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی اور 15 اگست تک رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے نوجوان میر رضا قتل کیس میں سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرولوجی ڈپارٹمنٹ میں ڈی این اے شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
ڈی این اے رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی اور میر رضا کے والدین کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے جبکہ ملنے والے گملے پر لگا خون بھی میچ میر رضا کے خون سے میچ ہوگیا ہے۔
میڈیکل بورڈ کی جانب سے سندھ پولیس کو رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔
یاد رہے کہ میر رضا کیس میں ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد یہ تیسری رپورٹ سامنے آئی ہے۔
