
کراچی:میر رضا کیس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے خول پر سندھ پولیس نے وضاحت پیش کی ہے۔
پولیس کے مطابق خول 7 اگست کو فارنزک سائنس لیبارٹری پہنچایا گیا،فارنزک لیبارٹری نے رپورٹ 10 اگست کو جاری کی تھی، رپورٹ شروع سے ہی کیس فائل کا حصہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ ابتدائی ضمنی چالان سمیت سندھ ہائیکورٹ کمیشن کو جمع کرائی گئی، رپورٹ میں متعلقہ اسلحہ ڈیلر کی غفلت کی نشاندہی کی گئی جبکہ قانونی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی۔
پولیس کے مطابق خول تاخیر سے جمع کرانے کا تاثر غلط ہے، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول واردات میں استعمال ہونے والے پستول کا نہیں تھا۔
سندھ پولیس کے مطابق واردات میں استعمال خول تفتیشی افسر نے خود فارنزک لیبارٹری میں جمع کرایا، پستول کی برآمدگی کے بعد خول کی دوبارہ تصدیق ہوگی۔
