میئرکراچی نے بھینس کالونی کو مہران ہائی وے سے ملانے والے پل کاسنگ بنیاد رکھ دیا

میئرکراچی نے بھینس کالونی کو مہران ہائی وے سے ملانے والے پل کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضٰی وہاب نے کہا کہ عظیم پورہ انٹرسیکشن پر 682 میٹر طویل پل  تعمیر کرنے جارہے ہیں تاکہ  عوام   شاہ فیصل کالونی کے ٹریفک میں پھنسے بغیر شاہراہ فیصل پہنچیں ، شہریوں کے لیے 100 دنوں میں پل تعمیر کرکے کھول دیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مرغی خانہ پر نیا پل 6 ماہ میں مکمل کریں گے، نیت اور پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں، ساتھ ہی تنظیمی مسائل  بھی نہیں ، لوگوں کے مسائل حل کرکے دکھائیں گے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ حب ڈیم سےکراچی کا کوٹہ 100 ایم جی ڈی سے بڑھاکر 200 ایم  جی ڈی کیا جائے گا، حب ڈیم سے مزید 100 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کےلیے انفرا اسٹرکچر  31 دسمبر سے دستیاب ہوگا۔

مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ نئی حب کینال ساڑھے 9 ماہ میں بناکر دیں گے تاہم  حالیہ بارشوں میں حب کینال کا 20 میٹر حصہ متاثر ہوا تو واویلا مچادیاگیا،ملتان کی موٹروےجو بہہ گئی اس پر جاکر یہ بات نہیں کرتے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی کی اندرونی گلیاں ہم بنوارہے ہیں،  پرانی مارکیٹس کو ٹھیک کیا جارہا ہے، منعم ظفرلیاقت آبادکی جس سڑک کا افتتاح کرتےہیں وہ ٹوٹ جاتی ہے، یہ لوگ لیاقت آباد میں ٹوٹنے والی سڑک پر نہیں جاتے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*