میئر کراچی نے شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن کا حکم دے دیا

(24 اکتوبر 2026): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

میئر کراچی نے تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر بھر میں اس کے خاتمے کیلیے حکام کو دو ہفتوں کا الٹی میٹم دے دیا۔ مرتضیٰ ہوہاب نے دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کی دکانیں سیل کرنے کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے تجاوزات سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے حکام کو ہدایت کی کہ تجاوزات قائم کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں، شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں، اس کے باوجود تجاوزات کی شکایات مل رہی ہیں، شہریوں کی جانب سے شکایات کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مجھے محض الفاظ یا وقتی کارروائیاں نہیں بلکہ عملی اقدامات نظر آنے چاہییں، بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) ہر ماہ کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کرتی ہے، اگر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہیں ہوتا تو ایسے محکمے کا کیا فائدہ؟

میئر کراچی کا کہان تھا کہ تجاوزات سے متعلق مزید شکایات پر سخت کارروائی ہوگی، کام کر کے دکھائیں ورنہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*