
مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور گردونواح کے لیے سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے فضائی حملے کے خطرے کا ہنگامی الرٹ جاری کرنے کے بعد واپس لے لیا گیا ہے۔ نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے جاری الرٹ میں شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ علاقہ ممکنہ فضائی خطرے کی زد میں ہے، لہٰذا پرسکون رہتے ہوئے گھروں کے اندر، کھڑکیوں اور دروازوں سے دور محفوظ مقامات پر رہیں۔ تاہم، کچھ ہی دیر بعد سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کی تصدیق کرتے ہوئے تمام ہنگامی الرٹس واپس لے لیے۔
