مٹی کے تیل کی قیمت میں 4.45 روپے کمی اور لائٹ ڈیزل میں 17.03 روپے اضافہ

اسلام آباد(یکم مئی 2026): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 3 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 54 پیسے فی لیٹر سطح پر پہنچ گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*