ملیر ندی پار کرتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے، ایک شخص جاں بحق، وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں واقع گوٹھ یار محمد کے قریب ملیر ندی پار کرتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔


اس واقعے میں 27 سالہ عرفان احمد ترین ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھی علی گل میتھیانی کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ملیر سے رپورٹ طلب کی۔ ڈی سی ملیر نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں لاش کی تلاش میں مصروف ہیں اور وہ خود امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔


وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ملیر ندی کے اطراف میں رہنے والے دیہاتیوں کو پانی کی صورتحال سے آگاہ کریں تاکہ ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*