
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈی ایس پی دم توڑ گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ڈی ایس پی احسن ذوالفقار مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ احسن ذوالفقار کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم وہ دوران علاج چل بسے۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری 2025 کو لاپتا ہوگیا تھا، جس کی لاش 14 فروری 2025 کو پولیس کو حب سے ملی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے تشدد کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا تھا۔
