مسلح افواج کی جانب سے قوم کو 79ویں یوم آزادی پر دلی مبارکباد

راولپنڈی (14 اگست 2026): فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف نوید اشرف نے قوم کو 79ویں یوم آزادی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلح افواج نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریکِ آزادی کے تمام اکابرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم اور بانیان پاکستان کا وژن، عزم اور حوصلہ آج بھی قوم کیلیے رہنمائی کا ذریعہ ہے، پاکستان کی آزادی کو حقیقت بنانے والے تمام شہدا اور قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج کی جانب سے شہدا کو خراجِ عقیدت اور غازیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کے محب وطن افراد کی خدمات کا اعتراف کیا گیا، شہدا، غازیوں کی بے مثال قربانیوں نے ملکی سلامتی، خود مختاری اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا۔

پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلیے مسلح افواج نے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ مسلح افواج آئین کی پاسداری اور قوم کی جانب سے سونپی گئی مقدس ذمہ داری پوری کرتی رہے گی۔

مسلح افواج امن و استحکام کے فروغ اور قومی ترقی و خوشحالی کیلیے سازگار ماحول کے قیام کے عزم پر قائم ہے، پاکستان کی اصل طاقت قوم کے اتحاد اور اجتماعی عزم میں ہے، یومِ آزادی پر ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں سے وابستگی کی تجدید کا عزم، قومی یکجہتی مضبوط، برداشت کو فروغ اور محفوظ، مستحکم و خوشحال پاکستان کیلیے مل کر کام کرنے کا عہد کرتے ہیں، پاکستان کی آزادی، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلیے پوری قوم متحد ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*