مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر  اور کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار کے نکاح کی تقریب آج ہوگی۔

 ماہ نور صفدر اور اذان جبار کی نکاح کی تقریب آج جاتی امرا میں ہوگی، اس تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا ہے۔

ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے طے پایا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

 اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*