
کراچی (قومی اخبار) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیتی نے سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی مرحومہ بیٹی کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمٰن اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی۔
ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیتی نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے اس کٹھن وقت میں صبرِ جمیل اور حوصلے کی بھی دعا کی۔
قونصل جنرل نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں۔
