متحدہ عرب امارات پر ایران کے میزائل حملے میں ایک اور پاکستانی جاں بحق

ابوظبی (17 مارچ 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر ایران کے میزائل حملے میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنایا، ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔

یو اے ای پر ایران کے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ حالیہ ایرانی حملوں میں اب تک 3 پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ایک پاکستانی دبئی میں جب کہ 2 ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

دریں اثنا، یو اے ای میں آج منگل کے روز ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں فجیرہ میں تیل کے ٹینک فارم میں آگ بھڑک اٹھی۔ فجیرہ ملک کے مشرقی ساحل پر خلیجِ عمان کے کنارے واقع ایک امارت ہے، جسے ماضی میں بھی بارہا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کو مختصر طور پر بند کر دیا گیا تھا، کیوں کہ فوج نے بتایا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون خطرات کا جواب دے رہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*