
لندن کے شمالی علاقے مل ہل میں الطاف حسین کی رہائش گاہ پر مبینہ حملے کی کوشش کی گئی۔ الطاف حسین کے مطابق دو نقاب پوش افراد نے گھر کے سامنے والے گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کی۔
الطاف حسین کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت وہ گھر کے گراؤنڈ فلور پر موجود تھے اور حملہ آور ان سے چند فٹ کے فاصلے پر تھے۔ مبینہ حملے کے دوران گھر کا دروازہ بھی متاثر ہوا۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور حملہ آوروں کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔ پولیس کی جانب سے باضابطہ تفصیلات یا گرفتاری کی تصدیق سامنے آنے کے بعد ہی معاملے کی مزید صورتِ حال واضح ہوگی۔
