قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی

ومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی، جس کے بعد دونوں ایوانوں سے ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق سے متعلق قرارداد وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کی، جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔

قرارداد کی منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کی تقریر کے دوران بھی شور شرابہ جاری رہا۔ احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔

اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے باعث 15 منٹ کا وقفہ بھی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے قرارداد کی منظوری کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی دونوں ایوانوں سے توثیق ہوگئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*