قوم سے وعدہ ہے جتنا ٹیکس دیں گے وہ اپنے نچلے طبقے پر لگاؤں گا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ شہری جتنا ٹیکس دیں گے وہ اپنے نچلے طبقے پر لگاؤں گا۔

اسلام آباد میں بلاسود قرضے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام تھا، ہمیں مثالی اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا، لیکن یہ افسوس ناک ہے کہ 1947 میں جو ہمارا قبلہ ہونا چاہیے تھا ہم اس پر نہیں چل سکے، پاکستان جس نظریے پر بنا تھا اس پرنہیں چل سکے اور جوانسان اپنے نظریے سے ہٹتا ہے وہ بھٹک جاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے جس پر بجلی کا فی یونٹ 5 روپے اور پیٹرول و ڈیزل 10 روپے فی لیٹرکم کیا۔

انہوں نے کہا کہ  قوم سے کہتا ہوں کہ جتنا ٹیکس دیں گے وہ پیسا نچلی سطح تک لگاؤں گا، سود کے بغیرقرضے دیے جا رہے ہیں، اپنا گھربنانے کے لیے 20 لاکھ روپےکا قرض بغیرسود کے دے رہے ہیں، ہمارا مقصد ہےکہ لوگ اپنے پاؤں پرکھڑے ہوں۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*