فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے کا ہو گیا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 24 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔


اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*