
کراچی: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہوکر 4لاکھ 48ہزار184 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 5000 ڈالر فی اونس ہے۔
