فی تولہ سونا 1200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے کا ہو گیا

ملک میں کئی روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا کردیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1029 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 4150 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*