
غزہ جانے والے امدادی بحری قافلے کے دو کارکنوں کو اسرائیلی فورسز نے روک لیا۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے نام سے جانے جانے والے قافلے کی کشتیوں کو بین الاقوامی پانیوں میں روکا گیا ہے۔ بعدازاں دو کارکنوں ہسپانوی شہری سیف ابو کشک اور برازیل سے تعلق رکھنے والے تھیاغو اویلا کو اسرائیل لے جایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے گا تاکہ ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا سکے۔
وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ دونوں کارکن حماس سے رابطہ رکھنے والی تنظیم سے وابستہ ہیں، جس پر امریکا نے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
