
کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ کو مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز دی ہے۔
جاوید عالم اوڈھو نے واضح کیا کہ پورے شہر میں نہیں، بلکہ صرف جلوس کے راستوں اور حساس مقامات پر موبائل سروس معطل کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق، کراچی کے ایسٹ، ویسٹ، اور ساؤتھ زون کے 23 مخصوص مقامات اور جلوس کے مرکزی راستے (ٹاور سے نشتر پارک تک) پر سگنل بند کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد جلوس کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
