عید الفطر کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

عید الفطر کے احترام میں آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق عید الفطر کے اسلامی تہوار کے پیش نظر آپریشن غضب للحق روکنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطرکے احترام ،برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر کارروائی روکی گئی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق سعودی عرب ، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں،  آپریشن آج  رات سے 23 اور24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہے گا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس دوران سرحد پارحملہ، دہشتگردی یا ڈرون حملہ ہوا تو آپریشن نئی شدت سے دوبارہ شروع ہوگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*